بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی خیبر پختو نخوا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔
گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔
اور اب تک ملک میں کم سےکم درجہ حرارت قلات میں منفی ایک اورگوپس میں صفر ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔