کرکٹ

  • کرکٹ
  • Oct 25, 2020

قائد اعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ

قائد اعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ آج سے کراچی میں شروع ۔
فرسٹ کلاس کرکٹ ایونٹ کے آغاز سے قبل ٹرافی کو مزارقائد لے جایا گیا۔اس موقع پر ٹورنامنٹ کی تمام چھ ٹیموں کے کپتان بھی موجود تھے۔ ایونٹ میں مجموعی طور پر 31میچ کھیلے جائیں گے جہاں چھ ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کےلئے مدمقابل ہوں گی۔ایونٹ کے فائنل سمیت قائداعظم ٹرافی میں شیڈول 11 میچز براہ راست پی ٹی وی پر نشر ہوں گے۔دو بہترین ٹیموں کے درمیان فائنل یکم جنوری کو ہوگا۔