کرکٹ

  • کرکٹ
  • Oct 26, 2020

زمبابوے کے خلاف سیریز

زمبابوے کے خلاف سیریز کےلئےاعلان کردہ قومی سکواڈ لاہور سے اسلام آباد پہنچ گیا۔
قومی سکواڈ بذریعہ روڈ اسلام آباد پہنچا۔مقامی ہوٹل پہنچنے پر سکواڈ میں شامل تمام اراکین کے کوویڈ 19 ٹیسٹ لیے گئے۔پاکستان اور زمبابوے کی ٹیمیں کل پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں نیٹ پریکٹس کریں گی۔دونوں ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ اور تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز راولپنڈی میں کھیلی جائے گی۔ سیریز کا آغاز 30اکتوبر کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ایک روزہ میچ سے ہوگا۔