کرکٹ

  • کرکٹ
  • Oct 29, 2020

پاکستان, زمبابوے کرکٹ سیریز

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کرکٹ سیریز شروع ہونے میں ایک دن باقی رہ گیا۔
آئی سی سی سپر لیگ کے سلسلے میں دونوں ٹیمیں اپنی مہم کا آغازکل سے کرینگی۔تین میچز کی سیریز کا پہلا میچ کل پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔میچ پی ٹی وی سپورٹس پر براہ راست دکھایا جائے گا۔سٹار بلے باز بابر اعظم پہلی مرتبہ ایک روزہ میچ میں قومی ٹیم کی قیادت کرینگے۔
دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے پریکٹس کے دوران بیٹنگ،بولنگ اور فیلڈنگ کے ساتھ ساتھ فٹنس پر بھی کام کیا۔ہیڈ کوچ مصباح الحق تمام کھلاڑیوں کو مفید مشورے بھی دیتے رہے جبکہ بولنگ کوچ وقار یونس نے پیسرز کو یارکرز کے گُر سکھائے۔ کھلاڑیوں نے انڈور پریکٹس کیلئے ٹیبل ٹینس،سنوکر اور کیرم بورڈ پر ہاتھ صاف کئے۔سیریز کا دوسرا ون ڈے میچ یکم نومبر اور تیسرا ون ڈے میچ 3نومبر کو کھیلا جائے گا۔ون ڈے سیریز کے بعد ٹی ٹونٹی میچز 7 ، 8 اور 10نومبر کو پنڈی سٹیڈیم میں ہی شیڈول ہیں۔