ٹاپ سٹوری

  • ٹاپ سٹوری
  • Oct 29, 2020

پیارے نبی حضرت محمدﷺسےمتعلق الفونسے کےالفاظ میرے پسندیدہ ہیں، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارے نبی خاتم النبین حضرت محمد مصطفیﷺہمارا فخر ہیں۔ وزیراعظم نے اپنے ٹویٹ میں فرانسیسی مفکر الفونسےڈیلامرٹائن کاقول شیئرکیا جس میں انہوں نے شاندارالفاظ میں حضرت محمدﷺکوخراج تحسین پیش کیا ہے۔وزیراعظم نے کہاکہ ہمارے پیارے نبی حضرت محمدﷺسےمتعلق الفونسے کےالفاظ میرے پسندیدہ ہیں۔
الفونسے ڈیلامرٹائن نے اپنے قول میں حضرت محمد ﷺ کی شان اقدس میں صفات کے حامل الفاظ بیان کرتے ہوئے کہا کہ اگر مقصد کی عظمت،کم وسائل کا بہتر استعمال اور حیرت انگیز نتائج انسانی ذہانت کے تین معیار ہیں جو تاریخ کے کسی بھی عظیم انسان میں موجود ہوں توبھی وہ محمد مصطفی ﷺ جیسا ہونے کی جسارت نہیں کر سکتا۔