ٹاپ سٹوری

  • ٹاپ سٹوری
  • Oct 30, 2020

محسن انسانیت ،خاتم النبیین حضرت محمدﷺکاجشن ولادت انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے

آج ملک بھر میں پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ کا جشنِ ولادت مذہبی عقیدت ا ور احترام سے منا یا جارہا ہے ۔
دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں 31 ا و ر صوبائی دارالحکومتوں میں 21۔21توپوں کی سلامی سے ہوا۔مساجدمیں اسلام کی سربلندی، ملکی سلامتی اورترقی وخوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں۔
عاشقان رسول ﷺ کی جانب سے کراچی سے خیبر تک عقیدتوں کا اظہار اور ہرسو درود و سلام کی صدائیں جاری ہیں۔ شہر شہر ،قر یہ قر یہ رنگ برنگی روشنیوں، آرائشی جھنڈیوں اور بینروں سے سجایا گیا ہے ۔۔۔ جشن عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر ملک بھر میں جلوسوں اور محافل میلاد کیلئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔