قومی

  • قومی
  • Oct 30, 2020

پوری انسانیت کی فلاح یقیناً آپ ﷺ کی سنت ِ طیبہ کی پیروی میں ہی ہے : صدر ڈاکٹر عارف علوی کا پیغام

عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر صدر ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اللہ نےآپ ﷺ کو قیامت تک تمام انسانوں کے لئے رسول بنا کر بھیجا اور پوری انسانیت کی فلاح یقیناً آپ ﷺ کی سنت ِ طیبہ کی پیروی میں ہی ہے۔ آپ ﷺ نے بین المذاہب ہم آہنگی کی بنیاد ڈالی۔آپ ﷺ کی حیات و تعلیمات کے فروغ و اشاعت کے لئے ہم سب کو اپنا بھر پور کردار ادا کرنا چاہیے ۔مغرب میں حضورﷺ کی شان میں گستاخی کے قابلِ مذمت واقعات ہوئے جو انتہائی قابل افسوس ہیں ۔۔۔ اور اس حوالے سے دنیا بھر کے مسلمانوں میں شدیدغم و غصہ پایا جاتا ہے۔ایسے اقدامات بین المذاہب امن اور مکالمے کی روح کے خلاف ہیں۔ ہمیں اسلاموفوبیا سے نمٹنے اور اسلام کے حقیقی پیغام کو اجاگر کرنے کیلئے حضورﷺ کی حیات طیبہ اور قرآن ِپاک کے پیغام کو دنیا بھرمیں عام کرنا ہو گا ۔