فٹ بال

  • فٹ بال
  • Oct 30, 2020

آل پاکستان چیف منسٹر فٹبال گولڈ کپ ٹورنامنٹ

کوئٹہ میں جاری آل پاکستان چیف منسٹر فٹبال گولڈ کپ ٹورنامنٹ میں مسلم کلب چمن نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
مسلم کلب چمن نے بلوچ کلب نوشکی کو 1-0 کے سخت مقابلے کے بعد شکست دی جبکہ دوسرے میچ میں بلوچ کلب کوئٹہ نے بلوچستان کو تین صفر سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ۔ تیسرے اور چوتھے کوارٹر فائنلز میں افغان کلب چمن کا مقابلہ پشین اور بلوچستان اسپورٹس بورڈ کا مقابلہ پاک واپڈاسے ہو گا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل دو نومبر کو ایوب اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔