ٹینس

  • ٹینس
  • Oct 30, 2020

ویانا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ

ویانا اوپن کے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔دفاعی چیمپئن مقامی ٹینس سٹار ڈومینک تھیم کوارٹر فائنلز میں پہنچ گئے ۔یونان کے اسٹیفانوس سٹسیپاس ایونٹ سے باہر۔۔۔روس کے آندرے روبلیو اور ڈینئل مدویدیونے بھی اپنے اپنے میچز جیت لئے۔
آسٹریا کے شہر ویانا میں کھیلے جا رہے ٹورنامنٹ میں دفاعی چیمپئن ڈومینک تھیم نے چلی کے کرسٹین گیرن کو شکست دے کر لگاتار تیسرے مرتبہ ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کی۔تھیم نے گیرن کو سٹریٹ سیٹس میں چھ۔تین اور چھ۔دو سے بآسانی ہرایا۔
۔۔۔۔۔
اس سے پہلے کھیلے گئے میچ میں بلغاریہ کے گریگور دمتریوو نے یونان کے اسٹیفانوس سٹسیپاس کو مات دے کر ایونٹ سے باہر کیا۔دمتریوو نے یونانی حریف کو چھ۔سات،چھ۔چار اور چھ۔تین سے ہرایا۔اگلے مرحلے میں دمتریوو کا مقابلہ برطانیہ کے ڈینئل ایوانز سے ہوگا
۔۔۔۔۔
دیگر میچز میں روس کے ڈینئل مدویدیو نے کینیڈا کے ویسک پوسپل کو زیر کر کے کوارٹر فائنلز کیلئے کوالیفائی کیا۔مدویدیو نے پوسپل کو چار۔چھ،چھ۔تین اور چھ۔دو سے شکست دی۔
روس کے ہی آندرے روبلیو نے بھی لاسٹ ایٹ میں جگہ پکی کی۔ روبلیو کے حریف اٹلی کے جینک سنر پاؤں کی انجری کی وجہ سے میچ جاری نہ رکھ سکے اور پہلے سیٹ میں ریٹائر ہو گئے۔