بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Oct 30, 2020

شان رسالتﷺمیں گستاخی کا ردعمل : فرانس کے گرجا گھر میں خنجربردار شخص کا حملہ، خاتون سمیت3افراد ہلاک متعدد زخمی

فرانس میں بحیرہ روم کےساحلی شہر نیس کے ایک گرجا گھر میں خنجربردار شخص نے چرچ کے نگران سمیت تین افراد کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کردیا جن میں سے بعض کی حالت نازک ہے۔مارے جانیوالوں میں ایک خاتون بھی شامل ہیں۔حکام کے مطابق 21 سالہ حملہ آور کا تعلق تیونس سے تھا جسے پولیس نے گولی مار کر زخمی کر دیا اور اب ہسپتال میں ہے۔واقعے کے بعد فرانس سمیت مغربی دنیا میں شدید خوف و ہراس پیدا ہو گیاہے اور وزیر اعظم ژاں کاسٹیکس نےپارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے سکیورٹی الرٹ لیول بلند تر کرنے کا اعلان کیا۔
نیس شہرکے میئر کرسٹین ایسٹروسی نے بتایا ہے کہ حملہ آور نوجوان اونچی آواز میں ’اللہ اکبر‘ کے نعرے لگا رہا تھا۔ انہوں نے واقعے کو دہشت گردی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔۔