بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Oct 30, 2020

کئی ممالک میں دوبارہ لاک ڈاؤن : دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد چار کروڑ 53لاکھ سے زیادہ ہو گئی

دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد چار کروڑ 53لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے۔۔تین کروڑ 29 لاکھ سے زیادہ صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 11لاکھ 85ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔امریکہ اور بھارت میں ہلاکتوں اور نئے کیسز کا سلسلہ تھم نہ سکا۔امریکہ میں ایک دن میں 970افراد جان کی بازی ہار گئےجبکہ 83ہزار سے زیادہ نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
دوسری جانب تیزی سے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث فرانس میں ایک بار پھر سے ایک ماہ کیلئے لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ہے۔ دکانیں، ریسٹورنٹس اور کیفے ایک ماہ کیلئے بند رہیں گے۔ پیرس میں سینکڑوں افراد نے لاک ڈاؤن کے خلاف سڑکوں پر احتجاج کیا مگر پولیس کے آتے ہی لوگ منتشر ہو گئے۔۔فرانس میں اب تک 36ہزار سے زیادہ افراد ہلاک جبکہ 12لاکھ 82ہزار سے زیادہ متاثر ہو چکے ہیں۔