کرکٹ

  • کرکٹ
  • Oct 30, 2020

پہلا ون ڈے : پاکستان نے زمبابوے کو 26رنز سے ہرادیا , شاہین شاہ آفریدی کی 5وکٹیں

پاکستان نے زمبابوے کو پہلے ون ڈے میچ میں 26رنز سے ہراکر تین میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔
پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 50اوورزمیں8وکٹوں کے نقصان پر 281رنز بنائے۔امام الحق اور حارث سہیل نے نصف سنچریاں سکور کیں۔امام الحق 58رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے۔حارث سہیل نے 71رنز کی اننگز کھیلی۔ان کی اننگز میں 6چوکے اور2چھکے شامل تھے۔عماد وسیم 34رنز پر ناقابل شکست رہے۔زمبابوے کی طرف سے ’’موزا۔ربانی‘‘ اور ’چی سورو‘‘ نے 2،2وکٹیں حاصل کیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جواب میں برینڈن ٹیلر کی سنچری کے باوجود زمبابوے کی ٹیم ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اورانچاس عشاریہ چار اوورز میں 255رنز پر ڈھیر ہوگئی۔برینڈن ٹیلر نے کیرئر کی 11ویں ون ڈے سنچری سکور کی اور 112رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔’’مدھے ویئر‘‘ نے 55رنز بنائے ۔پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔وہاب ریاض نے 4بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔پاکستان اور زمبابوے کے درمیان سیریز پی ٹی وی سپورٹس پر براہ راست دکھائی جارہی ہے۔