موسم کی صورت حال : آئندہ24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقوں میں سرد رہنے کا امکان ہے۔ ۔۔۔
آج ریکارڈ کیئے گئے سرد ترین مقامات کے درجہ حرارت ۔۔۔ قلات ،گوپس منفی تین ، لہہ منفی دو ، کالام اور بگروٹ میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔۔
آخر میں ملک کے مختلف شہروں میں ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت ۔۔۔اسلام آباد 9، لاہور15، کراچی19، پشاور9، کوئٹہ 1 گلگت2،مظفر آباد 7، مری6،چترال 3،دیر 1، مالم جبہ 5، فیصل آباد14، ملتان14، سرگودھا 17،سری نگر 5، جموں 13،راولاکوٹ 2،لہہ منفی 2،پلوامہ 5،اننت ناگ 5،شوپیاں 5اور بارہ مولہ 5ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔***