بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Oct 30, 2020

ترکی میں زلزلہ : بیس عمارتیں زمین بوس،کئی لوگ ملبے میں پھنسےگئے، یونان میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے

ترکی میں زلزلے سےچھ افراد ہلاک اور ایک سو بیس زخمی ہو گئے ہیں۔ زلزلے سے تقریبا بیس عمارتیں گر گئی ہیں اور لوگ ملبے میں پھنسے ہوئے ہیں۔ازمیر کے علاقے میں آنے والے زلزلے کی شدت چھ اعشاریہ چھ تھی۔زلزلے سے کم درجے کا سونامی بھی آیا جس سے ساحلی علاقوں کی سڑکوں پر پانی آ گیا۔ زلزلے کے شدید جھٹکے یونان میں بھی محسوس کیے گئے