ٹینس

  • ٹینس
  • Oct 31, 2020

ویانا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ

ویانا اوپن کے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے جاری۔۔۔ایونٹ میں بڑےاپ سیٹ۔۔۔۔عالمی نمبر ایک سربیا کے نواک جوکووچ کو حیران کن شکست۔۔۔دفاعی چیمپئن آسٹریا کے ڈومینک تھیم کابھی کوارٹر فائنلز میں سفر تمام۔۔۔۔بلغاریہ کےگریگور دمتریوو اور روس کے ڈینئل مد ویدیو بھی ایونٹ سے باہر ہو گئے۔۔۔
آسٹریا کے شہر ویانا میں کھیلے جا رہے ٹورنامنٹ میں عالمی نمبر ایک سربیا کے نواک جوکووچ کو اٹلی کے لورینزو سونیگو کے ہاتھوں حیران کن شکست کا سامنا کرنا پڑا۔رواں سال اکتالیس میں سے انتالیس میچز جیتنے کا ریکارڈ رکھنے والے جوکووچ کو کوارٹرفائنل میں سونیگو نے چھ دو اور چھ ایک سے بآسانی ہرایا ۔
۔۔۔۔۔
اس سے پہلے کھیلے گئے میچ میں دفاعی چیمپئن آسٹریاکے ڈومینک تھیم کو روس کے آرندرے روبلیو نے شکست دے کرچلتاکیا۔تھیم کو کوارٹرفائنل میں سات چھ اور چھ دو سے ناکامی کاسامناکرنا پڑا ۔
۔۔۔۔۔
ایک اور میچ میں برطانیہ کے ڈینئل ایوانز نے بلغاریہ کے گریگور دمتریوو کوشکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی ۔ایوانز نے دمتریووکو سات چھ ،چار چھ اور چھ تین سے زیر کیا۔
۔۔۔۔۔
روس کے ڈینئل مدویدیو کوجنوبی افریقہ کے کیون اینڈرسن کے خلاف کے ناکامی کاسامنا کرنا پڑا ۔اینڈرسن نے مدویدیو کو چھ چار اور سات چھ سے ہرایا ۔