ٹینس

  • ٹینس
  • Nov 01, 2020

ویانا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ

لکی لوزر اٹلی کے لورینزو۔سونیگوویانا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔
آسٹریا کے شہر ویانا میں کھیلے جارہے ایونٹ میں عالمی نمبر ایک کو شکست دینے والےاطالوی کھلاڑی لورینزو سونیگو نے برطانیہ کے نمبر ون ٹینس سٹار ڈین۔ایوانز کو ہرا یا۔سونیگو نے اپنے ڈریم ٹورنامنٹ کےسیمی فائنل میں ایوانز کو چھ۔تین اور چھ۔چار سے سٹریٹ سیٹس میں مات دے کر فائنل کی ٹکٹ حاصل کی۔ایوانز ویان اوپن کا کوالیفائر ہارنے کے بعد مین ڈرا میں لکی لوزر کے طور پر شامل ہوئے ہیں۔
۔۔۔۔۔
ایک اور سیمی فائنل میں ایونٹ کے دفاعی چیمپئن ڈومینک تھیم کو شکست دینے والے روس کے آندرے روبلیو نے جنوبی افریقہ کے کیون اینڈرسن کے خلاف کامیابی حاصل کرکے فائنل میں جگہ پکی کی۔روبلیو کو اینڈرسن کے خلاف چھ۔چار اور چار۔ایک سے سبقت حاصل تھی کہ کیون اینڈرسن دائین ٹانگ میں انجری کی وجہ سے مقابلہ جاری نہ رکھ سکے۔