ٹینس

  • ٹینس
  • Nov 13, 2020

بلغاریہ میں صوفیہ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ

کینیڈا کے ٹینس سٹار ڈینس شیپووالوو کو صوفیہ اوپن میں شکست۔۔۔آپے سے باہر ہو کر ریکٹ ہی توڑ ڈالا۔
بلغاریہ میں کھیلے جا رہے ایونٹ میں ٹاپ سیڈ کینیڈین کھلاڑی کو مالڈووا کے ان سیڈڈ حریف سے سٹریٹ سیٹس میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔اکیس سالہ شیپووالوو کو مالڈوویئن کھلاڑی رادو۔الباٹ نے چھ۔دو اور چھ۔چار سے مات دی جو کہ انہیں ہضم نہ ہوئی اور اپنا غصہ ریکٹ پر نکالا۔ڈینس شیپووالوو کی ناکامی تو واپس نہ ہوئی البتہ طیش میں آ کرزمین پر مارا گیا ریکٹ ضرور ٹوٹ گیا۔
شیپووالو نےاس سے پہلے 2017میں ڈیوس کپ میں انگلینڈ کیخلاف پوائنٹ ہارنے پر گیند شائقین کی طرف ماری تھی جو کہ ایمپائر کر لگی اور انہیں میچ سے ڈس کوالیفائی کیا گیا تھا۔