فٹ بال

  • فٹ بال
  • Nov 13, 2020

یورپیئن چیمپئن شپ کوالی فکیشن

یورپیئن چیمپئن شپ کوالی فکیشن کے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔اسکاٹ لینڈ نے 23سال بعدمینز میجر ایونٹ کیلئے کوالیفائی کر لیا۔سلواکیہ نے ناردرن آئرلینڈ جبکہ ہنگری نے آئس لینڈ کر ہرا دیا۔
بلغرادمیں کھیلے گئے میچ میں اسکاٹ لینڈ نے میزبان سربیا کو شکست دے کر مینز فٹبال کے بڑے ٹورنامنٹ میں شرکت کا 23سالہ خواب ہوا پورا کیا۔دونوں ٹیموں کے درمیان مقررہ وقت تک مقابلہ ایک۔ایک سے برابر رہنے پر میچ کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹس پر ہوا۔۔۔اسکاٹ لینڈ نے تمام پانچ جبکہ سربیا نے چار گول کئے۔۔۔
۔۔۔۔۔
بیلفاسٹ میں کھیلا گیا میچ بھی مہمان ٹیم کے حق میں رہا۔سلواکیہ نے میزبان ناردرن آئرلینڈ کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے مات دی۔میچ کے تینوں گول سلواکیئن کھلاڑیوں نے کئے۔17ویں منٹ میں سلواکیہ نے پہلا گول کیا جسے 87ویں منٹ میں اپنے ہی کھلاڑی نے اون گول کے ذریعے برابر کر دیا۔فیصلے کیلئے دئیے گئے اضافی وقت میں مچل ڈیورس نے گول کر کے اپنے ساتھی کھلاڑی کی غلطی کو سدھارا اورسلواکیہ کو فتح دلائی۔
۔۔۔۔۔۔
بدھاپیسٹ میں کھیلے گئے میچ میں میزبان ٹیم فاتح رہی۔ہنگری نے آئس لینڈ کو ایک کے مقابلے دو گول سے زیر کیا۔آئس لینڈ نے 11ویں منٹ میں گول کر کے سبقت لی جو میچ کے اختتام سے دو منٹ قبل تک برقرار رہی۔ 88ویں منٹ میں ہنگری نے گول کر کے مقابلہ برابر کیا جبکہ اختتامی لمحات میں ڈومینک نے گول کر کے ہنگری کو فتح دلائی۔