سپورٹس

  • سپورٹس
  • Nov 16, 2020

سعودی عرب میں پہلاویمن گالف ٹورنامنٹ : ڈنمارک کی ایملی۔پیڈرسن ٹورنامنٹ جیتنے میں کامیاب رہیں

دوسری جانب ڈنمارک کی ایملی۔پیڈرسن سعودی لیڈیز انٹرنیشنل گالف ٹورنامنٹ جیتنے میں کامیاب رہیں۔
شاہ عبداللہ اکنامک سٹی میں ہونے والے پہلے ویمن گالف ٹورنامنٹ کے پلے آف میں پیڈرسن نے پہلے ہی ہول میں انگلینڈ کی جارجیا ہال کو مات دیکر ایونٹ اپنے نام کیا۔ بارہ سے نومبرشروع ہونے والے ایونٹ میں خلیج سمیت دنیا بھر کی خواتین گالفرز اِن ایکشن ہوئیں ۔ڈنمارک کی فاتح کھلاڑی دس لاکھ امریکی ڈالرز کی انعامی رقم لے اڑیں۔گرین گالف کورس میں کل سے انیس تاریخ تک صرف سعودی خواتین ٹیم کے انٹرنیشنل مقابلے شیڈول ہیں۔