ٹینس

  • ٹینس
  • Nov 16, 2020

ٹینس اے ٹی فائنلز

عالمی نمبر دو اسپین کے رافیل نڈال نے اے ٹی فائنلز میں کامیابی سے اپنی مہم کا کامیابی سے آغاز کیا۔
لندن میں کھیلے جارہے ایونٹ کے راؤنڈ روبن میں نڈال کا مقابلہ ڈیبیوٹنٹ روس کے آندرے روبلیوف سے ہوا۔نڈال نےروبلیوف کوسٹریٹ سیٹس میں چھ۔تین اور چھ۔چار سے شکست دی۔
ایونٹ کے ایک اور میچ میں آسٹریا کے ڈومینک تھیم نے دفاعی چیمپئن یونان کے سٹیفانوس سسی پاس کو ہرایا۔ تھیم نے سسی پاس کو سات۔چھ، چار۔چھ اور چھ۔تین سے زیر کیا۔