فٹ بال

  • فٹ بال
  • Nov 17, 2020

یوئیفا نیشنز لیگ

یوئیفا نیشنز لیگ میں آسٹریا نے ناردرن آئر لینڈ کو ایک کے مقابلے دو گول سے ہرایا۔
ویانا میں کھیلے گئے میچ میں میزبان ٹیم حاوی رہی اورمیچ کا زیادہ تر حصہ ناردرن آئر لینڈ کے ہاف میں کھیلا گیا۔ تاہم پہلا ہاف گول سے خالی رہا۔ 74ویں منٹ میں جاش۔میگنیز نے گول کر کے ناردرن آئر لینڈ کو برتری تو دلائی لیکن آخری دس منٹ کے کھیل میں آسٹریا نے بہترین کم بیک کرتے ہوئے دو گول کر کے کامیابی اپنے نام کی۔