ٹینس

  • ٹینس
  • Nov 17, 2020

اے ٹی پی فائنلز : عالمی نمبر اسربیا کے نواک جوکووچ اور روس کے ڈینئل مد ویدیو کا فاتحانہ آغاز

عالمی نمبر ایک سربیا کے نواک جوکووچ اور روس کے ڈینئل مد ویدیو کا اے ٹی پی فائنلز میں فاتحانہ آغاز۔جوکووچ نے ارجنٹینا کے ڈیگو شوارٹز مین جبکہ مدویدیو نے جرمنی کے الیگزینڈر زیوریو کو ہرایا۔
لندن میں کھیلے جارہے ایونٹ میں نواک جوکووچ نے راجر فیڈرر کا چھ ٹائٹلز کاریکارڈ برابر کرنے کیلئے کامیابی سے مہم کا آغاز کیا۔ پانچ مرتبہ کے اے ٹی فائنلز چیمپئن جوکووچ نے ارجنٹینا کے ڈیگو شوارٹز مین سٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔جوکووچ نے شوارٹز مین کو چھ۔تین اور چھ۔دو سے مات دی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایونٹ کے ایک اور میچ میں ایونٹ سیڈڈ فور روس کے ڈینئل مدویدیو نے جرمنی کے الیگزینڈر زیوریو کو مات دے اے ٹی فائنلز میں پہلی کامیابی حاصل کی۔ مدویدیو نے زیوریو کو سٹریٹ سیٹس میں چھ۔تین اور چھ۔چار سے شکست دی۔اگلے مرحلے میں مدویدیو کا سامنا عالمی نمبر ایک نواک جوکووچ سے ہوگا۔