موسم

  • موسم
  • Nov 17, 2020

موسم کی صورت حال : آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم خشک شمالی بلوچستان ، شمالی علاقوں ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں سرد رہے گا۔ پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے ۔
کل رات بالائی خیبرپختونخوا میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کاامکان ہے۔
آج ریکارڈ کیےگئےکم سےکم درجہ حرارت۔۔۔۔۔۔کالام منفی آٹھ ، لہہ منفی سات ، قلات ، گوپس ، مالم جبہ ، استور منفی تین ،سکردو ، بگروٹ اور دیر میں منفی دو ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔۔۔آخر میں ملک کے مختلف شہروں میں ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت ۔۔۔
اسلام آباد05، لاہور11، کراچی17، پشاور7، کوئٹہ منفی2،گلگت0،مظفر آباد5، مری3،چترال1،دیر منفی2، مالم جبہ منفی 3، فیصل آباد10، ملتان11، سرگودھا 10،سری نگر2، جموں 10،راولاکوٹ1، لہہ منفی7،پلوامہ1،اننت ناگ1،شوپیاں1اور بارہ مولہ1ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔*٭*