فٹ بال

  • فٹ بال
  • Nov 18, 2020

فیفا ورلڈ کپ 2022کی کوالی فکیشن : برازیل نے یوراگوئے، ارجنٹینا نےپیرواور ایکواڈور نے کولمبیا کو ہرا دیا

فیفا ورلڈ کپ 2022کی کوالی فکیشن کیلئے جنوب امریکی سیکشن سے برازیل نے یوراگوئے، ارجنٹینا نےپیرواور ایکواڈور نے کولمبیا کو ہرا دیا۔
مونٹی ویڈیو میں کھیلے گئے میچ میں برازیل نےمیزبان یوراگوئے کو دو گول سے شکست دی۔ یوراگوئے کی ٹیم کوئی گول نہ کر سکی۔برازیل نے دونوں گول پہلے ہاف میں کئے۔34ویں منٹ میں آرتھر نے برازیل کو برتری دلائی جسے 45ویں منٹ میں ریکارلسن نے دگنا کیا۔اس فتح کے بعد برازیل اب تک تمام چار میچز جیت کر 12پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔

لیما میں کھیلے گئے میچ میں بھی مہمان ٹیم نے کامیابی سمیٹی۔ارجنٹینا نے میزبان پیرو کو یکطرفہ مقابلے کے بعد دو گول سے ہرایا۔دونوں گول پہلے ہاف میں کئے گئے۔نکولس۔گونزیلز نے17ویں جبکہ لاتارو۔مارٹینز نے28ویں منٹ میں گول کیا۔ارجنٹینا کے چار میچز میں تین کامیابیوں اور ایک ڈرا میچ کے بعد دس پوائنٹس اور دوسرا نمبر ہے۔

کوئٹو میں کھیلے گئے میں میزبان ٹیم فاتح رہی۔ایکواڈور نے کولمبیا کو ایک کے مقابلے میں چھ گول سے شکست دی۔ایکواڈور نے پہلے ہاف میں چار جبکہ دوسرے ہاف میں دو گول کئے۔