بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Nov 18, 2020

2500امریکی فوجی افغانستان میں رہیں گے : صدر ٹرمپ نے کرسمس سے پہلے افغانستان سے امریکی فوج کے مکمل انخلا کا فیصلہ روکدیا

صدر ٹرمپ نے کرسمس سے پہلے افغانستان سے امریکی فوج کے مکمل انخلا کا فیصلہ روکدیا ہے ۔ قائم مقام وزیر دفاع کرسٹوفر ملر کے مطابق افغانستان میں امریکی فوجیوں کی تعداد چار ہزار 500 سے کم کر کے دو ہزار 500 کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عراق میں امریکی فوجیوں کی تعداد 3ہزار سے کم کر کے 2ہزار 500تک لائی جائے گی۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے فوجیوں کی تعداد 15جنوری 2021تک افغانستان میں 2500 کر دی جائے گی اور اتنی ہی تعداد عراق میں بھی رہے گی۔