بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Nov 18, 2020

ترکی میں کورونا کا پھیلاؤ، پابندیاں مزید سخت کر دی گئیں

ترکی نے بڑھتے ہوئے کورونا کے کیسز پر قابو پانے کیلئے پابندیاں مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر طیب اردوان نے کہا کہ ملک بھر میں ویک اینڈپر جزوی لاک ڈاؤن ہوگاانہوں نے کہا کہ سال کے اختتام تک سکول بھی بند رہیں گے جبکہ آن لائن ایجوکشن کا سلسلہ جاری رہے گا۔صدر طیب اردوان نے کہا کہ ریسٹورنٹس اور کیفیز بھی صرف ڈیلیوری سروس مہیا کر سکیں گے۔ترکی میں گزشتہ ہفتوں میں کورونا کیسز میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔ اس وقت 4 لاکھ 21ہزار سے زیادہ افراد متاثر جبکہ 11ہزار سے زیادہ جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ ماہرین کے مطابق اگر کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کو روکنا ہے تو سخت پابندیوں پر عملدرآمد کرانا ہوگا۔