سپورٹس

  • سپورٹس
  • Nov 21, 2020

نیوزی لینڈ کیخلاف کرکٹ سیریز کھیلنے کیلئے55رکنی قومی سکواڈ پیر کو نیوزی لینڈ روانہ ہوگا

نیوزی لینڈ کیخلاف کرکٹ سیریز کھیلنے کیلئے55رکنی قومی سکواڈ پیر کو نیوزی لینڈ روانہ ہوگا۔
اعلان کردہ سکواڈ لاہور کے مقامی ہوٹل پہنچ گیا ہے جن میں سرفراز احمد،شاداب خان، فخر زمان،حیدر علی ، سہیل خان،فواد عالم، ذیشان ملک، فہیم اشرف، اور روحیل نذیر شامل ہیں۔لاہور سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی اور سپورٹ سٹاف صبح ہوٹل میں رپورٹ کرینگے۔
سکواڈ 35 کھلاڑیوں اور 20 آفیشلز پر مشتمل ہے۔تمام اراکین کی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ آج لاہور میں کی جائے گی۔کوویڈ 19 ٹیسٹ کلیئر کرنے والے کھلاڑی بائیو سیکیور ببل کا حصہ بن جائیں گے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 3ٹی ٹوئنٹی اور 2ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی۔
ٹی ٹونٹی میچ 18دسمبر کو آکلینڈ، 20دسمبر کو ہملٹن اور 22دسمبر کو نیپئر میں کھیلے جائیں گے۔پہلا ٹیسٹ 26دسمبر سے ’’ماؤنٹ۔مونگنئی‘‘ اور دوسرا ٹیسٹ 3 جنوری سے کرائسٹ چرچ میں شروع ہوگا۔