وزیراعظم عمران خان کا ٹویٹ
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ پی ڈی ایم کے وہی ارکان جو سخت لاک ڈاؤن چاہتے تھے اور پہلے مجھے تنقید کا نشانہ بنا رہے تھے اب بےپرواہ سیاست کے ذریعے عوام کے تحفظ سے کھیل رہے ہیں۔وزیراعظم نے اپنے ٹویٹ میں کہاکہ یہاں تک کہ یہ لوگ نہ صرف عدالت کے احکامات سے انحراف کر رہے ہیں بلکہ اس وقت جلسہ کر رہے ہیں جب کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔