کرکٹ

  • کرکٹ
  • Nov 22, 2020

قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ

قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوسرے دن سندھ کی ٹیم پہلی اننگز میں 383رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
سندھ نے پہلی اننگز 4وکٹوں کے نقصان پر 289رنز سے شروع کی تو باقی چھ بیٹسمین مجموعی سکور میں 94رنز کا اضافہ کرسکے۔عمیر بن یوسف 153رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔انہوں نے 15چوکے لگائے۔اسد شفیق 141رنز بناکر سٹمپ آؤٹ ہوئے۔ان کی اننگز میں 18چوکے شامل ہیں۔سعد علی33رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔سدرن پنجاب کی جانب سے زاہد محمود نے 4وکٹیں حاصل کیں۔
دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک سدرن پنجاب نے پہلی اننگز میں 2وکٹوں کے نقصان پر 148رنز بنائے ہیں۔زین عباس 75رنز پر ناقابل شکست ہیں۔مختار احمد 2 اور عمران رفیق 42رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔دونوں وکٹیں تابش خان نے حاصل کیں۔قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے میچز پی ٹی وی سپورٹس پر براہ راست دکھائے جارہے ہیں۔