کرکٹ

  • کرکٹ
  • Nov 22, 2020

لنکا پریمیئر لیگ : گال گلیڈی ایٹرز نے شاہد آفریدی کو کپتان مقرر کردیا

لنکا پریمیئر لیگ کی ٹیم گال گلیڈی ایٹرز نے سپر سٹار کرکٹر شاہد آفریدی کو اپنا کپتان مقرر کردیا ہے۔
گال گلیڈی ایٹرز نے لیگ کے افتتاحی ایڈیشن کےلئے شاہد آفریدی کوکپتان جبکہ بھانوکا۔راجاپکسے کو نائب کپتان مقرر کیا ہے۔ گلیڈی ایٹرز اس سے قبل سرفراز احمد کو کپتان بنانے پر غور کررہی تھی تاہم وہ دورہ نیوزی لینڈ کےلئے قومی ٹیم کے اعلان کردہ اسکواڈ میں شامل ہیں جس کے بعد ٹیم انتظامیہ نے شاہد آفریدی کو کپتانی سونپنے کا فیصلہ کیا۔لنکا پریمئر لیگ کا آغاز 26نومبر کوہمبن ٹوٹا میں ہوگا۔ فائنل 16دسمبر کو کھیلا جائے گا۔ ایونٹ میں پانچ ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔