کرکٹ

  • کرکٹ
  • Nov 22, 2020

پاکستان کرکٹ ٹیم کا دورۂ نیوزی لینڈ

دورہ نیوزی لینڈ کے لیے اعلان کردہ قومی سکواڈ کی لاہور کے مقامی ہوٹل میں کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کی گئی۔
لاہور سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں نے ہوٹل میں رپورٹ کی جبکہ قومی سکواڈ اور شاہینز میں شامل اسپورٹ اسٹاف بھی مقامی ہوٹل پہنچ گیا۔کوویڈ 19 ٹیسٹ کلیئر کرنے والے کھلاڑی بائیو سیکیور ببل کا حصہ بن جائیں گے۔ 55رکنی قومی سکواڈ پیر کو نیوزی لینڈ روانہ ہوگا۔سکواڈ 35 کھلاڑیوں اور 20 آفیشلز پر مشتمل ہے۔نیوزی لینڈ پہنچ کر بھی اسکواڈ کو 14 روز کا قرنطینہ کرنا ہے۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 3ٹی ٹوئنٹی اور 2ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی۔ٹی ٹونٹی میچ 18دسمبر کو آکلینڈ، 20دسمبر کو ہملٹن اور 22دسمبر کو نیپئر میں کھیلے جائیں گے۔پہلا ٹیسٹ 26دسمبر سے ’’ماؤنٹ۔مونگنئی‘‘ اور دوسرا ٹیسٹ 3 جنوری سے کرائسٹ چرچ میں شروع ہوگا۔