قومی

  • قومی
  • Nov 22, 2020

ایک روز میں مزید 2ہزار 665افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ، مزید59جاں بحق

پاکستان بھر میں کورونا وائرس کی نئی لہر کے باعث متاثرہ افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ۔24گھنٹے میں مزید 2ہزار665افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد ایکٹو کیسز کی تعدادبڑھ کر 36ہزار683سے زیادہ ہو گئی ہے۔ 59افراد جان کی بازی ہار گئے۔ایک ہزار 653افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ گزشتہ روز 38ہزار983 ٹیسٹ کئے گئے۔