قومی

  • قومی
  • Nov 22, 2020

وزیر مواصلات مراد سعید ٹویٹ

مواصلات کےوزیر مراد سعید نے کہا ہے کہ اپوزیشن عوام سے اپنی شکست کا بدلہ لینا چاہتی ہے،یہ لوگ اپنی نجی محافل میں شرکت کیلئے کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دیتے ہیں، دوسری طرف یہ جماعتیں عوام کو ایس او پیز کے بر خلاف شرکت پر اکسا رہی ہیں۔
ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ڈی ایم جماعتوں کی جہاں حکومت ہے وہاں لاک ڈاؤن کیئے جا رہے ہیں اور جہاں اپوزیشن میں ہیں وہاں جلسے کر رہی ہیں۔کورونا پر قابو پانے اور معاشی نقصان سے بچنے کیلئے این سی او سی کی سفارشات پر عملدر آمد ضروری ہے۔۔