قومی

  • قومی
  • Nov 22, 2020

اپوزیشن مفاد پرستی کی سیاست کررہی ہے اور ملک میں افرا تفری پھیلانا چاہتی ہے : وزیرخارجہ

وزیرخارجہ شاہ محمو د قریشی نے کہا ہے کہ اپوزیشن کورونا کی حساسیت کو سمجھے ، سیاست کی آڑ میں انسانی جانوں کو داؤ پر نہ لگائے۔ ملتان میں اپنے حلقہ انتخاب کی مختلف یونین کونسلوں کے وفود سے ملاقات اور پی ٹی آئی کارکنوں سےخطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عدالتی اور حکومتی احکامات کے بعد جلسے منعقد کرنے کا کوئی قانونی اور اخلاقی جوازنہیں بنتا۔ اپوزیشن مفاد پرستی کی سیاست کررہی ہے، اپوزیشن سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو کورونا کے حوالے سے حکومتی ایس او پیز پر عمل درآمد کرنا ہوگا۔