ٹاپ سٹوری

  • ٹاپ سٹوری
  • Nov 22, 2020

پی ڈی ایم جلسے کر کے عوام کی زندگیاں خطرے میں ڈال رہی ہے : وزیر اعظم عمران خان

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر تشویشناک ہے۔ پی ڈی ایم جلسے کر کے عوام کی زندگیاں خطرے میں ڈال رہی ہے ۔
ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ گزشتہ 15روز کے دوران وینٹی لیٹر پر کرونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا۔ کیسیز ایسے ہی بڑھتے رہے تو مکمل لاک ڈاون کرنے پر مجبور ہوں گے۔اور اس کے نتائج کی ذمے داری پی ڈی ایم پر ہو گی ۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن این آر او حاصل کرنے کیلئے لوگوں کی زندگیاں اور روزگار تباہ کر رہی ہے ۔ اپوزیشن 10 لاکھ جلسے بھی کر لے لیکن اسے این آر او نہیں ملے گا ۔
وز یر ا عظم نے کہا کہ 15 روزکےدوران پشاورمیں وینٹی لیٹر پرجانیوالے کورونا مریضوں کی شرح 200فیصد رہی۔ ملتان میں بھی وینٹی لیٹرپرجانیوالےمریضوں کی شرح 200فیصد رہی ۔وز یر ا عظم نے ا پنے ٹو ئیٹر پیغا م میں کہا کہ کراچی 148 ،لاہور 114،اسلام آبادمیں 65فیصد مریض وینٹی لیٹرپرگئے۔ا نھو ں نے کہا کہ دنیا بھر میں کورونا وبا کی دوسری لہر ہے۔ بہت سے ممالک میں مکمل لاک ڈاؤن ہے۔