بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Nov 22, 2020

دنیا بھر میں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد پانچ کروڑ 87لاکھ ، 13لاکھ90ہزاراموات

امریکہ میں حکام نے کہا ہےکہ کورونا ویکسین کے استعمال کا آغاز دسمبر کے اوائل میں کردیا جائے گا۔جس کے بعد وبا پر قابو پانا ممکن ہو جائے گا۔
گیارہ ماہ سے جاری عالمی وبا کے دوران کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 13لاکھ90ہزار ہو چکی ہے جبکہ وائرس سے متاثرہونیوالے پانچ کروڑ 87لاکھ افرادمیں سےچار کروڑ 6 لاکھ سے زائد صحت یاب ہو چکے ہیں۔امریکہ میں صورتحال بدستور تشویشناک ہے۔گزشتہ 24 گھنٹے میں ایک لاکھ 58ہزار سے زیادہ متاثر جبکہ مزید 1419افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔امریکہ میں اب تک ایک کروڑ 24لاکھ 70ہزار متاثرہ افراد میں سے 2لاکھ 62ہزاردم توڑ چکے ہیں۔ یہی صورتحال بھارت میں ہے۔جہاں کورنا سے بڑے پیمانے پر انسانی جانیں ضائع ہو رہی ہیں اب تک ایک لاکھ33ہزارسے زیادہ افراد موت کی وادی میں اتر چکے ہیں جبکہ 91 لاکھ کے قریب افراد متاثر ہیں۔ دارالحکومت نئی دلی میں صورتحال انتہائی سنگین ہے جہاں لاشیں جلانے کیلئے بھی جگہ کم پڑ گئی۔نئی دلی میں گزشتہ 24گھنٹے کے دوران 111افراد ہلاک جبکہ پانچ ہزار880 نئے کیسز ریکارڈ کئے گئے۔