ٹینس

  • ٹینس
  • Nov 22, 2020

لندن اے ٹی پی فائنلز اختتامی مرحلے میں داخل

لندن اے ٹی پی فائنلز اختتامی مرحلے میں داخل ۔روس کے ڈینیل مدویدیو اور آسٹریا کے ڈومنیک تھیم نے فائنل میں رسائی حاصل کرلی ۔
عالمی نمبر ایک سربیا کے نوواک جوکووچ کا سوئس لیجنڈ راجر فیڈرر کا چھ ٹائٹلز کا ریکارڈ برابر کرنے جبکہ ورلڈ نمبر دواسپین کے رافیل نڈال کا پہلا اے ٹی پی ٹائٹل جیتنے کا خواب پوا نہ ہو سکا۔
ایونٹ کےسیمی فائنل مقابلے میں روس کے ڈینیل مدویودیو نے اسپین کے رافیل نڈال کو تین چھ،سات چھ اور چھ تین سے ہرا دیا۔
۔۔
اس سے قبل کھیلے گئے ایک پہلے سیمی فائنل میں نوواک جوکووچ کو آسٹریا کے ڈومینک تھیم کے ہاتھوں ہار کا سامنا کرنا پڑا۔ تھیم نے جوکووچ کو سخت مقابلے کے بعد سات۔پانچ،چھ۔سات اور سات۔چھ سے شکست دی۔