کرکٹ

  • کرکٹ
  • Nov 22, 2020

قائداعظم ٹرافی کا چوتھا مرحلہ/تیسرا روز

قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے چوتھے مرحلے کے تیسرے روز سندھ نے دوسری اننگز میں تین وکٹوں پر 190رنز بنالئے۔ شرجیل خان نے شاندار سنچری سکور کی ۔ وہ 121رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں سدرن پنجاب نے اپنی پہلی اننگزکل کے اسکور 148رنز2کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کی تو پوری ٹیم 295رنز بناکرآؤٹ ہوگئی۔ زین عباس نے95، سلمان علی آغا نے 67 جبکہ سیف نے 43رنزبنائے۔سندھ کے تابش خان نے 4 اور شہنواز نے 3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
سندھ کی ٹیم نے پہلی اننگز میں 383رنزبنائے تھے۔قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے میچز پی ٹی وی سپورٹس پر براہ راست دکھائے جارہے ہیں۔