بخار کے باعث فخرزمان دورہ نیوزی لینڈ سے باہر
قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر فخرزمان دورہ نیوزی لینڈ سے باہر ہوگئے۔ پی سی بی کے مطابق فخر زمان کو بخار کی علامات ظاہر ہوئیں، جس کے بعد انہیں مکمل طور پر آئسولیٹ کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب قومی سکواڈ کے نیوزی لینڈ روانگی سے قبل لیے گئے کوویڈ 19 ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آئی ہے ۔ٹیم کل صبح نیوزی لینڈ روانہ ہوگی۔