کرکٹ

  • کرکٹ
  • Nov 22, 2020

نیشنل ویمنز ٹی ٹونٹی کرکٹ چیمپئن شپ

راولپنڈی میں نیشنل ویمنز ٹی ٹونٹی کرکٹ چیمپئن شپ کا آغاز ہو گیا ہے۔
پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے افتتاحی میچ میں پی سی بی ڈائنامائٹس نے پی سی بی بلاسٹرز کو 7وکٹوں سے ہرا دیا۔
بلاسٹرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4وکٹوں پر137رنز بنائے۔ جویریہ رؤف35رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔
جواب میں پی سی بی ڈائنامائٹس نے مقررہ ہدف انیس اعشاریہ ایک اوورز میں 3وکٹوں پر حاصل کیا۔ عائشہ ظفر نے 65رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
دس روزہ چیمپئن شپ میں پی سی بی بلاسٹرز،پی سی بی چیلنجرز اور پی سی بی ڈائنا مائٹس کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔۔فائنل یکم دسمبر کو کھیلا جائے گا۔