سپورٹس

  • سپورٹس
  • Nov 24, 2020

یو کے سنوکر چیمپئن شپ2020

برطانیہ میں سنوکر چیمپئن شپ 2020کے مقابلے جاری ہیں۔بیری ہاکنز،مارک سیلبی، مارک ولیمز اور جان ہگنز کا ایونٹ میں فاتحانہ آغاز۔
ملٹن کینیز میں کھیلے جا رہے پروفیشنل سنوکر ٹورنامنٹ میں دنیا کے بہترین کیوئسٹس مد مقابل ہیں۔بیری ہاکنز نے رائلی پارسنز کو ایک کے مقابلے میں چھ فریمز سے شکست دی۔ہاکنز نے پارسنز کے خلاف بریکس کی پانچ نصف سنچریاں سکور کیں۔
۔۔۔۔۔
مارک ولیمز نے 2002کے بعد پہلی یو کے چیمپئن شپ کے حصول کیلئے اپنی مہم کا فتح کے ساتھ آغاز کیا۔ ولیمز نے پہلے مرحلے میں ویلز کے بین۔ہینکارن کو یکطرفہ چھ فریمز سے شکست دی۔ دونون کے درمیان سب سے بڑی بریک ولیمز کی طرف سے 57پوائنٹس کی رہی۔
۔۔۔۔۔
جان ہگنز نے فیرجل او برائن کو ایک کے مقابلے میں چھ فریمز سے مات دی۔عالمی نمبر چھ ہگنز نے پہلے تین فریمز میں 72،52اور 56کی بریکس کیں۔جان ہگنز نے اپنا مومینٹم برقرار رکھتے ہوئے بورڈ پر 123اور 70کے مزید سکور کے ساتھ کامیابی اپنے نام کی۔
۔۔۔۔۔
ایک اور میچ میں مارک سیلبی نے مائیکل وائیٹ کو بیسٹ آف الیون فریمز میں چار کے مقابلے میں چھ فریمز سے ہرایا۔سیلبی کی بہترین بریک 75پوائنٹس کی رہی۔مارک سیلبی نے رواں سال ملٹن کینز میں ہی یورپیئن ماسٹرز ٹائٹل اپنے نام کیا جبکہ2012اور2016میں دو مرتبہ یو کے چیمپئن شپ بھی اپنے نام کر رکھی ہے۔
ایونٹ کا فائنل چھ دسمبر کو کھیلا جائے گا۔