انگلش پریمئر لیگ کے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے
انگلش پریمئر لیگ میں برنلے نے کرسٹل پیلس کو شکست دے کر پہلی فتح حاصل کر لی۔ وولور ہیمپٹن وانڈررز اور ساؤتھمپٹن کا مقابلہ برابری کی بنیاد پر ختم ہوا۔
برنلے میں کھیلے گئے میچ میں پوائنٹس ٹیبل پر انیسویں نمبر پر موجود برنلے اور 11ویں نمبر کی کرسٹل پیلس مد مقابل ہوئیں۔میزبان برنلے نے کرسٹل پیلس کو ایک گول سے ہرا کر لیگ میں پہلی کامیابی کا منہ دیکھا۔ کرسٹل پیلس کی ٹیم گول کرنے میں ناکام رہی۔میچ کا واحد اور فیصلہ کن گول کرس ووڈ نے 8ویں منٹ میں کیا۔برنلے کی آٹھ میچز میں یہ پہلی فتح تھی۔اس کامیابی کے بعد برنلے کی ٹیم تیندرجے ترقی پا کر 17ویں نمبر پر آ گئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔
دوسری طرف وولور ہیمپٹن میں کھیلے گئے میچ میں ساؤتھمپٹن نے تیسری پوزیشن حاصل کرنے کا سنہری موقع گنوایا۔میزبان وولور ہیپمٹن وانڈررز اور ساؤتھمپٹن کے درمیان کھیلا گیا میچ ایک ایک گول سے برابر رہا۔دونوں گول دوسرے ہاف میں کئے گئے۔58ویں منٹ میں تھیو۔والکاٹ نے گول کر کے ساؤتھمپٹن کو برتری دلائی لیکن 75ویں منٹ میں وولوز کے پیڈرو۔نیٹو نے گو ل کر کےمقابلہ برابر کر دیا۔