کرکٹ

  • کرکٹ
  • Nov 24, 2020

قائد اعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ

ڈومیسٹک فرسٹ کلاس کرکٹ ٹورنامنٹ قائد اعظم ٹرافی کا چوتھا راؤنڈ مکمل ہوگیا ہے۔
کراچی میں کھیلے گئے ایونٹ کے 12ویں میچ میں خیبر پختونخوا نے سنٹرل پنجاب کو 5وکٹوں سے ہرادیا۔ چار روزہ میچ کے آخری روز خیبر پختونخوا نے 171رنز کا ہدف 5وکٹوں پر حاصل کیا۔عادل امین نے نصف سنچری سکور کی۔
سندھ اور سدرن پنجاب کے درمیان ایونٹ کا11واں میچ ڈراہوا۔ کھیل کے آخری روز 342رنز کے ہدف کے تعاقب میں سدرن پنجاب نے 4وکٹوں پر 206رنز بنائے۔
بلوچستان اور ناردرن کے درمیان 10واں میچ بھی ڈرا ہوا۔ایونٹ کا پانچواں مرحلہ 26نومبر سے شروع ہوگا۔ قائد اعظم ٹرافی کے میچز پی ٹی وی سپورٹس پر براہ راست دکھائے جارہے ہیں۔