کرکٹ

  • کرکٹ
  • Nov 24, 2020

پاکستان ۔ نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز

پاکستان۔ نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کرائسٹ چرچ پہنچ گیا ہے۔
نیوزی لینڈ پہنچنے پر 54رکنی اسکواڈ کو چار گروپس میں تقسیم کیا گیا۔قومی اسکواڈ میں شامل تما م اراکین پہلےتین دن مکمل قرنطینہ میں گزاریں گے جس کے بعد وہ ٹریننگ کر سکیں گے۔نیوزی لینڈ حکومت کی 14روزہ آئسو لیشن پالیسی کے تحت تمام گروپس کو اپنے اپنے مقررہ وقت اور مقام پر ٹریننگ کی اجازت ہوگی۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 3 ٹی ٹونٹی اور 2 ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے ۔ٹی ٹونٹی میچز 18 ، 20 اور 22 دسمبر کو کھیلے جائیں گے ۔پہلا ٹیسٹ 26دسمبر سے اور دوسرا ٹیسٹ 3جنوری سے شروع ہوگا۔