بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Nov 24, 2020

چین نے چاند پر روبوٹک خلائی طیارہ اُتارنے کے مشن کا آغاز کر دیا

چین نے چاند کے زمین سے نظر نہ آنے والے یا تاریک حصے پر روبوٹک خلائی طیارہ اُتارنے کے مشن کا آغاز کر دیا ہے۔چانگی فائیو نامی مشن نے چین کے وینچانگ سپیس کرافٹ لانچ سنٹر سے پرواز بھری اور یہ 23 دنوں میں اپنا مشن مکمل کرلے گا۔اس مشن کے ذریعے ملک کے لیے چاند سے مٹی اور پتھر کے نمونے تجزیے کے لیے اکٹھے کیے جائیں گے ۔ یہ 1970 کے بعد سے کسی بھی ملک کی جانب سے چاند پر خلائی طیارہ اتارنے اور وہاں سے مٹی ا ور پتھر کے نمونے زمین پر لانے کی پہلی کوشش ہے۔ دی چائنہ نیشنل سپیس ایڈمنسٹریشن نے اس مشن کو کامیاب قرارد یا ہے۔ اگر چین چاند سے مٹی اور پتھر کے نمونے زمین پر لانے میں کامیاب ہو جاتا ہے تو یہ امریکہ اور سویت یونین کے بعد تیسرا ملک بن جائے کا جو اس کوشش میں کامیاب ہوگا۔