بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Nov 24, 2020

امریکہ میں ایک بڑا بحران ٹل گیا : صدر ٹرمپ نومنتخب صدر جوبائیڈن کو اقتدار منتقل کرنے کیلئے رضامند ہوگئے

آخر کارتین ہفتوں کی ٹال مٹول کے بعد امریکی صدر ٹرمپ نو منتخب صدر جوبائیڈن کواختیارات منتقل کرنے کیلئے رضامند ہو گئے ہیں لیکن ابھی تک انہوں نے صدارتی الیکشن 2020 میں اپنی شکست کو تسلیم نہیں کیا۔سربراہ جنرل سروس ایڈمنسٹریشن نےنومنتخب صدر کواقتدار کی منتقلی کیلئے آگاہ کردیا ہے۔ اب جوبائیڈن انتظامیہ حکومت سازی کےلیےحکومتی فنڈزاستعمال کرسکےگی۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ حکومت سازی کیلئے حکومتی فنڈز کی مخالفت نہیں کریں گے۔ انہوں نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ اقتدار کی منتقلی کیلئے جو کچھ کرنے کی ضرورت ہے وہ جنرل سروس ایڈمنسٹریشن کرے لیکن ہماری قانونی جنگ جاری رہے گی اور ہم اس میں کامیاب ہونگے۔دوسری جانب نومنتخب صدر جوبائیڈن نے صدر ٹرمپ کے اس اقدام کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اقتدار کی پرامن منتقلی کیلئے یہ اقدام انتہائی ضروری تھا۔