بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Nov 24, 2020

دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 14لاکھ سے تجاوز کر گئی

کورونا کی عالمی وبا کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 14لاکھ سے تجاوز کر گئی جبکہ وائرس سے متاثرہونیوالے پانچ کروڑ 94لاکھ افراد میں سےچار کروڑ 11 لاکھ سے زیادہ صحت یاب ہو چکے ہیں۔امریکہ میں صورتحال بدستور تشویشناک ہے۔ اب تک ایک کروڑ 27 لاکھ 71ہزارمتاثرہ افراد میں سے 2لاکھ 63ہزارسے زیادہ جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ بھارت میں بھی کورونا سے بڑے پیمانے پرہلاکتیں ہو رہی ہیں اب تک ایک لاکھ34ہزار سےزیادہ افرادہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 91 لاکھ77ہزار سے زیادہ وائرس سے متاثر ہیں۔سب سے تشویش ناک صورتحال دارالحکومت نئی دلی کی ہے جہاں ہسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کا علاج کرنے کیلئے جگہ کم پڑ گئی ہے۔