کورونا کی مجموعی صورتحال کے حوالے سے اجلاس
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان نے کورونا کے پہلے مرحلے میں قابلِ تقلید حکمت عملی اور بروقت فیصلوں سے وبا پر قابو پایا جس کی دنیا معترف ہے تاہم ہمیں دوسرے مرحلے میں بھی سنجیدگی، توازن اور احتیاط کا دامن ہرگز نہیں چھوڑنا چاہیے۔ ملک میں کورونا کی مجموعی صورتحال کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے وبا کا پھیلاؤ روکنے اور عام لوگوں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی۔ انھوں نے اس ضمن میں مختلف امور پر فیصلہ سازی اور مشاورت کیلئے قومی رابطہ کمیٹی برائے کووڈ 19 کا اجلاس طلب کرنے کی ہدایت کی۔
اجلاس کو NCOC کی طرف سے کئے گئے فیصلوں کے حوالے سے بتایاگیا.۔ وزیر اعظم کو ملک میں کورونا کے پھیلاؤ، وبا سے قیمتی جانوں کے ضیاع اور ہسپتالوں کی استعداد کار سمیت مختلف پہلوؤں کے حوالے سے آگاہ کیا گیا ۔