موسم

  • موسم
  • Nov 24, 2020

موسم کی صورت حال

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع ابر آلودرہے گا۔ اس دوران اسلام آباد پنجاب، خیبر پختونخوا ، بالائی سندھ گلگت بلتستان،کشمیر اور بلوچستان میں بارش اورپہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔کراچی سمیت زیریں سندھ میں بھی بعض مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔
آج ریکارڈ کیےگئےکم سےکم درجہ حرارت۔۔۔لہہ ، گوپس منفی چھ ، کالام منفی پانچ ، بگروٹ منفی چار ، اسکردو ، استور،مالم جبہ اور گلگت میں منفی دو ڈ گری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔
آخر میں ملک کے مختلف شہروں میں ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت ۔۔۔اسلام آباد09، لاہور12 ، کراچی16، پشاور09، کوئٹہ 06،گلگت منفی 2،مظفر آباد05، مری صفر،چترال03،دیر03، مالم جبہ منفی02 ، فیصل آباد12 ، ملتان11،سرگودھا12،سری نگر صفر، جموں14،لہہ منفی6 ، راولاکوٹ 1،پلوامہ 1،اننت ناگ 1 ،شوپیاں 1اور بارہ مولہ میں 1 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔*٭٭