قومی

  • قومی
  • Nov 24, 2020

اسلام آباد:صدرمملکت کا مرغزار چڑیاگھر کا دورہ

صدر ڈاکٹرعارف علوی نے اپنی اہلیہ بیگم ثمینہ علوی کے ہمراہ مرغزار چڑیاگھراسلام آباد کا دورہ کیا اور کاون نامی ہاتھی کی کمبوڈیا منتقلی کیلئے کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا ۔اس موقع پر وزیرمملکت موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل اور معاون خصوصی ماحولیاتی تبدیلی ملک امین اسلم بھی ان کے ہمراہ تھے ۔
صدر مملکت نے انتظامات کو سراہتے ہوئے کہاکہ انسانوں کی طرح جانوروں کو بھی بہتر ماحول اور نگہداشت کی ضرورت ہوتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ فطرت کے قریب رہ کر جانوروں کی افزائش بہتر طورپر ہوسکتی ہے ۔ صدر مملکت نے کہا کہ وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ جانوروں کے حقوق کے تحفظ کیلئے متعلقہ قوانین پر عملدرآمد یقینی بنائے اور وزارتِ ماحولیاتی تبدیلی مارگلہ ہلز نیشنل پارک کی نگہداشت کیلئے مزید اقدامات کرے۔اس موقع پر فارپاز اور فری د ی وائلڈ نامی تنظیموں کے نمائندوں کی جانب سے صدرمملکت کو بریفنگ دی گئی ۔ڈائریکٹر فارپاز ڈاکٹرعامر خلیل نے صدرمملکت کوبتایاکہ طے کردہ شیڈول کے مطابق کاون ہاتھی کو انتیس نومبرکو روسی طیارے الیوشن کے ذریعے کمبوڈیا بھجوایاجائےگا ۔بریفنگ میں بتایاگیاکہ کمبوڈیا میں پچیس ہزار ایکٹر پر محیط سینکچوری میں ہاتھی کورکھنے کا انتظام کیاگیاہے ۔جہاں کاون دوسرےہاتھیوں کے ساتھ وقت گزارےگا۔صدرمملکت کوبتایاگیاکہ اسلام آبادہائی کورٹ کےفیصلے کے بعد مرغزار چڑیاگھرکے جانوروں کی دوسری جگہوں پر منتقلی کا عمل جاری ہے اور اب تک اڑتیس جانوروں کو دوسری جگہوں پر منتقل کیاجاچکاہے ۔